29 جون 2013 - 19:30
ہندوستان کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، نواز شریف

پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف نے کہا ہے کہ ان کي ہميشہ يہ کوشش رہي ہيں کہ ہندوستان اور پاکستان کے ايک دوسرے کے قريب لائيں تاکہ دونوں ملک ايک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکيں-

ابنا: وزير اعظم کے دفتر ميں نواز شريف نے پاک ھند مشترکہ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستاني تاجروں کے وفد کے پاکستان دورے پر اطمينان کا اظہار کيا اور کہا کہ اس سے يہ اطمينان حاصل ہوتا ہے کہ دونوں فريق ايک ساتھ بيٹھ کر گفتگ و شنيد کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہيں ـانہوں نے کہا کہ ان کي پارٹي نے ہندوستان کے ساتھ دوستي اور تعاون کي پاليسي پر پہلے بھي کام کيا تھا اور اس دفعہ بھي ان کي حکومت اسي پاليسي کو جاري رکھے گي جو علاقے کے امن و فلاح کے لئے بھي بہت موثر پاليسي ہےـ اس ملاقات ميں پاکستان کے وزير اعظم نے بجلي کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاني اور بجلي کے وزير کو ہندوستان کے دورے پر بھيجنے کا ارادہ کيا ہے جو دونوں ملکوں کے تعاون کے امکانات کا جائزہ ليں گےـہندوستاني وفد نے پاکستان کے وزير اعظم کو يقين دلايا کہ ہندوستان ميڈيکل سائنس، اعلي تعليم ، ٹيکنيکل اور ووکيشنل ٹريننگ کے شعبے ميں اچھا تعاون کر سکتا ہےـ...../169